اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سینٹ کے سربراہ اور حکمراں پارٹی برازیلین ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کے رکن " رنان کالھیروس " پر غبن کا الزام تھا - برازیل کی سپریم کورٹ کے گیارہ ججز میں سے آٹھ ججز نے غبن کے الزام میں مقدمے کا مطالبہ کیا تھا - برازیل کی سابق صدر دیلما روسیف کو بھی مالی بدعنوانی کے الزام میں سینٹ کے اراکین نے صدارت کے عہدے سے برطرف کردیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169